زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں ٹریول پرمٹ کا طریقہ کار
08 فروری 2023
ریزیڈنسی آف مائیگریشن مینجمنٹ کی جانب سے 07 فروری 2023 کے بیان کے مطابق:
وہ افراد جو کہرامنماراس، ہتاے، ملاتیا، اڈیامان، ادانا، گازیانٹیپ، سنلیورفا، کلیس، عثمانیہ، دیاربکر میں مقیم ہیں اور جنہیں بین الاقوامی تحفظ اور عارضی تحفظ حاصل ہے مگر انہیں سفر کے لئے اجازت نامے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس ضروررت کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ افراد جن صوبوں میں سفر کر رہے ہیں اور وہاں کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کو درخواست دینے پر انہیں 90 دنوں کے لیے سفری اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔ یہ شق تاہم استنبول کے سفر پر لاگو نہیں ہوتی۔
اگر آپ مندرجہ بالا صوبوں میں مقیم رجسٹرڈ سیاسی پناہ کے متلاشی ہیں اور آپ کو زلزلے کی وجہ سے سفری اجازت نامے کے بغیر اپنا شہر چھوڑنا پڑا تو ہم مشورہ دیتے ہیں کہ آپ نے جہاں سفر کیا ہے اور ادھر موجود ہیں تو اس صوبے کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کو درخواست دیں اور 90 دن کا سفری اجازت نامہ حاصل کریں تاکہ کسی بھی مشکل سے آپ محفوظ رہیں۔