پریزیڈنسی آف مائیگریشن مینجمنٹ – غیر ملکیوں کے لئے ایمرجنسی ہاٹ لائن
اعلان کی تاریخ: 6 فروری 2023
فروری کی 6 تاریخ کو ترکی کے کچھ حصوں میں زلزلہ آیا، اس کا مرکز کہرامنماراس تھا۔ اگر آپ زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں اور کسی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہیں تو آپ 112 پر کال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ترجمے کی ضرورت ہو تو آپ پریزیڈنسی آف مائیگریشن مینجمنٹ (فارنرز کمیونیکیشن سنٹر) کی ہنگامی ہاٹ لائن 157 پر کال کر سکتے ہیں یا فارنرز کمیونیکیشن سنٹر کے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر رابطہ کر سکتے ہیں جو 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔
واٹس ایپ: +90 312 422 04 00
ٹیلی گرام: @Yimer157bot
فارنرز کمیونیکیشن سنٹر کی خدمات ترک، انگریزی، عربی، فارسی، روسی، جرمن اور پشتو زبان میں فراہم کی جاتی ہیں۔