قانون کے مطابق ترکی میں کام کرنے کے لیے غیر ملکی "ورک پرمٹ” حاصل کرنے کے پابند ہیں۔ اگر آپ نے جنگ اور ظلم و ستم کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑ دیا ہے اور آپ ترکی میں سیاسی پناہ کے خواہاں ہیں تو آپ کو باقاعدگی سے ترکی میں رہنے اور بین الاقوامی تحفظ کے تحت فراہم کردہ حقوق اور خدمات تک رسائی کے لیے "بین الاقوامی تحفظ کی درخواست” جمع کرانی ہوگی۔ غیر ملکیوں اور بین الاقوامی تحفظ کے قانون کی دفعات کے مطابق بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان اپنی بین الاقوامی تحفظ کی درخواست مکمل کرنے کے چھ ماہ بعد ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

 

آپ کی بین الاقوامی تحفظ کی درخواست پر پروونشل ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کے ذریعے کارروائی اور جانچ کی جائے گی۔ اگر تشخیص مثبت ہے تو آپ کو ترکی میں دستیاب بین الاقوامی تحفظ کی تین اقسام میں سے ایک درجہ دیا جائے گا۔ بین الاقوامی تحفظ کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے  ‘پناہ گزین حقوق ترکی’ سے رابطہ کریں یا ہماری ویب سائٹ کے متعلقہ سیکشن سے رجوع کریں۔

 

اصولاً بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان اور سٹیٹس ہولڈرز کی ورک پرمٹ کی درخواستیں ملازمین کے مالکان  کی جانب سے بذریعہ اس لنک دی جانی چاہئیں:

https://ecalismaizni.csgb.gov.tr/eizin

 

وزارت محنت اور سماجی تحفظ کو ورک پرمٹ کی درخواستیں وصول کرنے، ان کا جائزہ لینے اور حتمی فیصلے کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اپنی زبان میں تفصیلی اور تازہ ترین معلومات کے لیے براہ کرم وزارت کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں یا 170 پر کال کریں۔

https://www.csgb.gov.tr/uigm

ترکی میں قابل اطلاق قانون کے مطابق جن افراد نے بین الاقوامی تحفظ کی درخواست جمع کرائی ہے لیکن ان کی درخواست کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں آیا ہے، انہیں "بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان” سمجھا جاتا ہے۔

کسی ملازمت پر قانونی طور پر کام کرنے یا آزادانہ طور پر کام کرنے کے لیے بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان کو پہلے ورک پرمٹ حاصل کرنا چاہیے۔ آپ اپنی بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کی تکمیل کے چھ ماہ بعد ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔ آپ کو اس چھ ماہ کی مدت کے اختتام سے پہلے ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں ہے۔

اگر آپ کی بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کے نتیجے میں آپ کو مشروط پناہ گزین کا درجہ دیا جاتا ہے تو آپ کو کسی ملازمت پر قانونی طور پر کام کرنے یا آزادانہ طور پر کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنا چاہیے۔ آپ اپنی بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کی تکمیل کے چھ ماہ بعد ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔ آپ کو اس چھ ماہ کی مدت کے اختتام سے پہلے ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں ہے۔

اگر آپ کی بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کے نتیجے میں آپ کو پناہ گزین کا درجہ دیا جاتا ہے تو آپ کسی ملازمت پر یا آزادانہ طور پر کام کر سکتے ہیں۔

 

جن افراد کو پناہ گزین کا درجہ دیا گیا ہے انہیں ایک شناختی دستاویز جاری کی جائے گی جس میں غیر ملکی شناختی نمبر ’99’ سے شروع ہوگا۔ یہ شناختی دستاویز ورک پرمٹ کے متبادل کے طور پر بھی کام کرے گی۔ شناختی دستاویز پر متعلقہ اجازت نامہ لکھا جائے گا۔ اس طرح پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے والے افراد کو ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر آپ کو بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کے نتیجے میں ذیلی (عارضی) تحفظ کا درجہ دیا جاتا ہے تو آپ کسی ملازمت پر یا آزادانہ طور پر کام کر سکتے ہیں۔

 

جن افراد کو ذیلی (عارضی) تحفظ کا درجہ دیا گیا ہے انہیں ایک شناختی دستاویز جاری کی جائے گی جس میں غیر ملکی شناختی نمبر ’99’ سے شروع ہوگا۔ یہ شناختی دستاویز ورک پرمٹ کے متبادل کے طور پر بھی کام کرے گی۔ شناختی دستاویز پر متعلقہ اجازت نامہ لکھا جائے گا۔ اس طرح ماتحت تحفظ کا درجہ حاصل کرنے والے افراد کو ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

پناہ گزین یا ذیلی (عارضی) تحفظ کا درجہ رکھنے والے افراد  ملازمت کے لیے یا اپنی حیثیت حاصل کرتے ہی آزادانہ طور پر کام کرنے کے اہل ہیں۔ لہذا پناہ گزین یا ذیلی تحفظ کا درجہ حاصل کرنے والے افراد کو ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان اور مشروط پناہ گزین کا درجہ رکھنے والوں سے متعلق ورک پرمٹ کی درخواستیں اصولاً ان کے آجروں/مالکان کو ای-گورنمنٹ گیٹ وے کے ذریعے جمع کرانا چاہیں۔ اگر آپ نے ترکی میں قواعد و ضوابط کے مطابق کاروبار قائم کیا ہے اور آپ اپنی طرف سے اور اپنی ذمہ داری پر کام کریں گے تو آپ کو "آزاد ورک پرمٹ” کے لیے درخواست دینی چاہیے۔

 

آپ اپنی بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کی تاریخ کے چھ ماہ بعد اپنی ورک پرمٹ کی درخواست جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔ یہ درخواست ای گورنمنٹ گیٹ وے کے ذریعے جمع کرائی جاتی ہے۔ درخواست کے دوران سسٹم آپ سے اپنے اور آجر/مالک سے متعلق مختلف دستاویزات اور متعلقہ معلومات کو اپ لوڈ کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ اپ لوڈ کیے جانے والے دستاویزات میں سے ایک دستاویز آپ اور آپ کے آجر/مالک کے درمیان ملازمت کا معاہدہ ہے۔

ترکی میں غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ سے متعلق موجودہ ضوابط کے مطابق ورک پرمٹ کی وہ قسم جو افراد کو خود ملازمت کرنے اور ذاتی کام کرنے کا حق دیتی ہے اسے "آزاد ورک پرمٹ” کہا جاتا ہے۔ اگر آپ نے ترکی میں قواعد و ضوابط کے مطابق کاروبار قائم کیا ہے اور آپ اپنی طرف سے اور ذاتی طور پر کام کریں گے تو آپ کو "آزاد ورک پرمٹ” کے لیے درخواست دینی چاہیے۔ جو غیر ملکی آزاد ورک پرمٹ کے لیے درخواست دیتے ہیں وہ خود ہی درخواست دیں۔ آپ کو اپنی درخواست کے لیے ایک الیکٹرانک نوٹیفکیشن ایڈریس حاصل کرنا پڑے گا۔ آپ PTT دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں یا sahip olmanız gerekmektedir حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے پتے سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

Nasıl Başvuru Yaparım?

بین الاقوامی لیبر فورس سے متعلق قانون نمبر 6375 اور بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان اور فائدہ اٹھانے والوں کے ورک پرمٹ کے ضابطے کے مطابق بین الاقوامی تحفظ کی درخواستیں یا مشروط پناہ گزین کی حیثیت رکھنے والے افراد دو شعبوں میں چھوٹ کے اہل ہیں: موسمی زراعت اورجانور پالنے والی ملازمتیں۔ تاہم یہ چھوٹ خود بخود نہیں دی جاتی- آپ کو استثنیٰ کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دینی ہوگی۔ بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان اور مشروط پناہ گزین حیثیت رکھنے والے اپنی بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کی تکمیل کے چھ ماہ بعد ورک پرمٹ سے استثنیٰ کے لیے درخواست دینے کے حقدار ہیں۔

 

ورک پرمٹ سے استثنیٰ کی درخواستیں اس شہر کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ورک اینڈ لیبر میں جمع کرائی جانی چاہئیں جہاں آپ رجسٹرڈ ہیں۔ یہ ایجنسی وزارت محنت اور سماجی تحفظ کے ذریعے آپ کی درخواست پر کارروائی کرے گی۔ وزارت تیس دنوں میں مثبت یا منفی فیصلہ کرتی ہے اور یہ فیصلہ افراد کے الیکٹرانک نوٹیفکیشن ایڈریس کے ذریعے جمع کراتی ہے۔ اگر وزارت مثبت فیصلہ کرتی ہے تو ورک پرمٹ کی چھوٹ دی جائے گی۔ ایسے افراد جن کی شناخت موسمی زراعت اورجانور پالنے کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے موزوں پائی گئی ہے انہیں ورک پرمٹ استثنیٰ کی دستاویز جاری کی جائے گی۔

 

پناہ گزین یا ذیلی/عارضی تحفظ کی حیثیت رکھنے والے افراد کو موسمی زراعت یا جانور پالنے کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے علیحدہ ورک پرمٹ کی چھوٹ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

اس کے علاوہ آپ صرف اس صوبے میں ورک پرمٹ کی چھوٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جہاں آپ کے پاس عارضی تحفظ کی رجسٹریشن ہے۔

قابل اطلاق قانون کے مطابق غیر ملکیوں کو کچھ ملازمتیں یا پیشے کرنے سے منع کیا گیا ہے جس میں درج ذیل شامل ہیں: دانتوں کا ڈاکٹر، ہسپتالوں میں دیکھ بھال کرنے والا، دوا سازی، جانوروں کا ڈاکٹر، وکیل، پبلک نوٹری، کسی نجی یا سرکاری ادارے میں سیکیورٹی، نجی ہسپتال کا ڈائریکٹر، ٹورسٹ گائیڈ، کسٹم کنسلٹنٹ، سمندری کیپٹن، ماہی گیر، غوطہ خور، اور پانی میں ایسی دیگر نوکریاں۔

صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو ابتدائی اجازت لینا ضروری ہے۔ ابتدائی اجازت یا منظوری کے بغیر دی گئی درخواستیں مزید جانچ کے بغیر مسترد کر دی جاتی ہیں۔

 

صحت کے پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابتدائی اجازت حاصل کرنے کے لیے وزارت صحت سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیمی پیشے کے ارکان کو ملازمت کی نوعیت کے لحاظ سے یا تو وزارت قومی تعلیم یا اعلیٰ تعلیم کی کونسل سے رجوع کرنا چاہیے۔

 

اسی طرح وہ افراد جو تحقیق اور ترقی کے مراکز کے طور پر تسلیم شدہ کمپنیوں میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سٹاف کے عہدوں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں انہیں پری-اپپروول حاصل کرنے کے لیے وزارت صنعت و ٹیکنالوجی سے رجوع کرنا ہوگا۔

 

وہ افراد جو مذکورہ بالا علاقوں میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ کے لیے درخواست دیں گے انہیں اپنی درخواستیں جمع کرانے سے پہلے مطلوبہ ابتدائی اجازت یا منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی لیبر فورس کے قانون اور بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان اور اسٹیٹس ہولڈرز کے ورک پرمٹس کے ضابطے کے مطابق ورک پرمٹ کی درخواستوں کی پڑتال کے کلیدی معیارات یہ ہیں:

۔ کیا ورک پرمٹ کی درخواست بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کی تکمیل کے چھ ماہ بعد جمع کرائی گئی ہے؟

۔ کیا آجر/مالک غیر ملکی ملازم کوٹہ سسٹم کی ضروریات کو پورا کرتا ہے؟

۔ کیا ورک پرمٹ کی درخواست ممنوعہ ملازمتوں یا پیشوں کے زمرے میں آتی ہے؟

۔ کیا پیشگی اجازت یا پیشگی منظوری کی شرائط کا بخوبی مشاہدہ اورانہیں پورا کیا گیا ہے؟ اور

۔ کیا ورک پرمٹ کی درخواست کے بارے میں حکام کی طرف سے کوئی منفی نتیجہ جاری کیا گیا ہے؟ 

 

براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ جانچ کے پورے عمل میں اپ ڈیٹس باقاعدگی سے آجر/مالک کو الیکٹرانک نوٹیفکیشن ایڈریس کے ذریعے پہنچائی جاتی ہیں۔ ای۔ڈیولٹ کے ذریعے درخواست کی حیثیت معلوم کرنا بھی ممکن ہے۔

 

انسانی بنیادوں پر رہائشی اجازت نامہ کے حامل افراد اوپر درج تشخیصی معیار کے تابع نہیں ہو سکتے۔

اگر آپ کے ورک پرمٹ کی درخواست میں دستاویزات کم ہیں تو آپ کو ان دستاویزات کو تیس دنوں کے اندر جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

آپ کو ورک پرمٹ ملنے کے 30 دنوں کے اندر کام کرنا شروع کردینا چاہیے۔ آپ کا آجر/مالک بھی آپ کے آغاز کی تاریخ کی اطلاع وزارت محنت اور سماجی تحفظ کو 15 دنوں کے اندر دینے کا پابند ہے۔

اگر وہ صوبہ جہاں آپ کا ورک پرمٹ جاری کیا گیا ہے وہ آپ کے رجسٹریشن کے صوبے سے مختلف ہے تو آپ کو اپنے رجسٹریشن والے شہر میں پراونشل ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ (پی۔ڈی۔ایم۔ایم) کو درخواست دینے کی ضرورت ہے اور اپنے رجسٹریشن کے صوبے کو اس صوبے میں تبدیل کرنے کی درخواست کرنی ہوگی جہاں آپ ورک پرمٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے بعد آپ کو پی۔ڈی۔ایم۔ایم سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوگی جہاں آپ کا ورک پرمٹ جاری کیا گیا ہے اور پی۔ڈی۔ایم۔ایم کی طرف سے آپ کو اپنے شہر میں رجسٹریشن اور آپ کے ورک پرمٹ کی طرف سے دیا گیا سفری دستاویز پیش کرنا ہوگا۔ مائیگریشن حکام آپ کی درخواست کا جائزہ لیں گے اور اگر اسے قبول کر لیا جائے تو آپ اپنے صوبے کے اندراج کو تبدیل کر سکیں گے۔

قانون کے مطابق چونکہ ورک پرمٹ کی درخواستیں آجروں/مالکان کی طرف سے دی جاتی ہیں اور اجازت نامے کسی مخصوص کام کی جگہ یا رہائش کے لیے دیے جاتے ہیں، اس ورک پرمٹ کی مدت سے قطعہ نظر اگر آپ اپنا کام (موجودہ مالک کے ساتھ) چھوڑتے ہیں تو آپ کا ورک پرمٹ ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح آپ ایک ہی ورک پرمٹ کے ساتھ متعدد کام کی جگہوں پر کام نہیں کر سکتے۔

 

اس طرح اگر آپ کسی مختلف کام کی جگہ پر کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے نئے آجر/مالک کو آپ کی طرف سے ایک نئی درخواست جمع کرانے کی ضرورت ہو گی۔

قانون کا تصور ہے کہ جو غیر ملکی پہلی بار ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے رہے ہیں انہیں جو ورک پرمٹ ملے گا اس کی مدت 1 سال سے زیادہ نہیں ہو گی۔ اگر آپ اپنے ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد اسی آجر/مالک کے لیے کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو اپنے موجودہ پرمٹ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے سسٹم کے ذریعے ورک پرمٹ کی توسیع کے لیے درخواست دینی چاہیے۔ آپ اپنے ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے سے ساٹھ دن پہلے توسیع کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد جمع کرائی گئی توسیعی درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

 

ورک پرمٹ کی توسیع کے لیے درخواستیں آجر/مالک کے ذریعے ای۔ڈیولٹ سسٹم کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی جیسا کہ ابتدائی ورک پرمٹ کی درخواستیں جمع کرائی جاتی ہیں۔

 

آخر میں اگر آپ اپنے ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد اپنے کام کی جگہ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے نئے آجر/مالک کے ذریعہ آپ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست توسیع کی درخواست کے بجائے نئے ورک پرمٹ کی درخواست کے طور پر اہل ہوگی۔

اصولاً غیر ملکیوں کے لیے ورک پرمٹ ایک مخصوص کام کی جگہ یا رہائش تک محدود ہوتے ہیں۔ لہذا اگر آپ کا ملازمت کا معاہدہ کسی بھی وجہ سے ختم ہو جائے اور اگر آپ کسی اور کام کی جگہ پر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کے نئے آجر/مالک کو ایک نئی درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہے۔

آپ کا آجر/مالک آپ کو قانونی طور پر طے شدہ کم از کم اجرت سے کم اجرت ادا نہیں کر سکتا۔ اگر آپ کا آجر دعویٰ کرتا ہے کہ آپ اپنی قومیت کی وجہ سے کم از کم اجرت کے اہل نہیں ہیں تو آجر بے ایمانی کر رہا ہے۔ تمام ملازمین قومیت سے قطع نظر کم از کم اجرت کے حقدار ہیں۔

 

قابل اطلاق سوشل سیکورٹی قانون سازی کے مطابق آپ کی سوشل سیکورٹی کوریج شہریت سے مشروط نہیں ہے۔ آپ کا آجر آپ کو سوشل سیکیورٹی سسٹم میں رجسٹر کرنے اور آپ کا سوشل سیکیورٹی پریمیم مستقل بنیادوں پر ادا کرنے کا پابند ہے۔

 

جوآجران تقاضوں کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتے ہیں انہیں بھاری انتظامی جرمانے کا خطرہ ہے۔ اگر آپ کا آجر آپ کا سوشل سیکیورٹی پریمیم ادا کرنے میں ناکام رہا ہے تو آپ کو وزارت محنت اور سماجی تحفظ کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ سے رجوع کرنے اور شکایت درج کرنے کا حق ہے۔ آپ کی شکایت میں متعلقہ دستاویزات شامل ہونی چاہئیں جو آپ کے کام کی حیثیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے تو آپ گواہ کے بیانات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر آپ وزارت کی ہاٹ لائن نمبر 170 پر کال کر سکتے ہیں تاکہ ایسے آجروں کی اطلاع دیں جو قانونی تقاضوں کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

تاہم اگر آپ موسمی زراعت یا جانوروں کو پالنے کے شعبوں میں ورک پرمٹ کی چھوٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو آپ ایک مختلف نظام کے تابع ہیں۔ اس صورت میں آپ کا آجر آپ کو سوشل سیکیورٹی سسٹم میں صرف اس صورت میں رجسٹر کرنے کا پابند ہے جب آپ کے کام کی کل مدت 30 دن سے زیادہ ہو۔

کام سے متعلقہ حادثات آپ کے کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات تک محدود نہیں ہیں۔ کام کی جگہ سے باہر کام سے متعلق کام کرنے کے دوران ہونے والے حادثات بھی کام سے متعلق حادثات کے زمرے میں آتے ہیں۔

 

آپ کا آجر کام سے متعلقہ حادثات سے پیدا ہونے والی جسمانی اور/یا نفسیاتی چوٹوں کے لیے فوری یا بعد میں ذمہ دار ہو سکتا ہے۔

 

اصولاً آپ کے آجر کو فوری طور پر پولیس یونٹ اور صحت کے ادارے کو حادثے کی اطلاع دینی چاہیے جہاں آپ کے کام کی جگہ واقع ہے۔ مزید یہ کہ آپ کا آجر حادثے کے بعد تین دن کے اندر سوشل سیکیورٹی آفس سے رجوع کرنے کا پابند ہے۔ اگر آپ کا آجر ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو آپ ذاتی طور پر بھی اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ اپنی رپورٹ کے ساتھ حادثے سے متعلقہ تمام دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہے۔

 

رپورٹ کرنے کے بعد آپ کو جسمانی چوٹ کی تشخیص اور ضرورت کے تحت اس چوٹ کی وجہ سے پیش آنے والی معزوری کے لیے ہسپتال بھیجا جائے گا۔ تشخیص پر انحصار کرتے ہوئے آپ معذوری کی پنشن اور/یا عارضی نااہلی الاؤنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ورک پرمٹ یا ورک پرمٹ کی چھوٹ کے بغیر کام کرنا قانونی طور پر ممنوع ہے۔ آجر اور ملازم دونوں کو انتظامی جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مزید یہ کہ غیر ملکی جو درست ورک پرمٹ کے بغیر کام کرتے ہیں انہیں ملک بدری اور انتظامی حراست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس موضوع پر مزید تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ ہماری تنظیم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

آپ پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کے لیے عوامی تعلیمی مراکز سے رجوع کر سکتے ہیں۔ پبلک ایجوکیشن سینٹر کورسز مفت ہیں۔ تاہم براہ کرم آگاہ رہیں کہ ہر پبلک ایجوکیشن سینٹر سالانہ بنیادوں پر کورس کی پیشکشوں کا تعین کرتا ہے اور مطالبہ پر نئے کورسز فراہم کرسکتا ہے۔ اس لیے ہم تجویز کرتے ہیں کہ دستیاب کورسز کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لیے آپ عوامی تعلیمی مراکز سے رجوع کریں۔ براہ کرم یہ بھی نوٹ کریں کہ ان کورسز میں داخلہ لینے سے پہلے آپ کو اپنی شناختی دستاویز پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

 

ترک ایمپلائمنٹ ایجنسی (İŞKUR) کئی پیشہ ورانہ کورسز بھی چلاتی ہے۔ کورس کی دستیابی کے بارے میں پوچھنے کے لیے آپ ترک ایمپلائمنٹ ایجنسی کے دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ آخر میں یہ کہ سول سوسائٹی کی ایسی تنظیمیں ہیں جو وزارت قومی تعلیم کی نگرانی میں مفت مہارت کی تربیت، مشغلہ اور پیشہ ورانہ کورسز فراہم کرتی ہیں۔

ہم آپ کے آن لائن تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں. مزید جاننے کے لیے ہماری استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی پڑھیں