کورونا کے حوالے سے موجودہ اقدامات اور پابندیاں

تاریخ اشاعت: 3 مارچ

وزارت داخلہ کے سرکلر کے مطابق، کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے متعارف کرائے گئے اقدامات میں 03 مارچ 2022 کو ردوبدل کئے گئے ہیں۔ یہ تبدیلیاں عوامی جکہوں پرماسک پہننے، ایچ۔ای۔ایس کوڈز اور پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سی ہیں۔

 

3 مارچ 2022 سے عوامی مقامات اور خدمات تک رسائی کے لئے ایچ۔ای۔ایس کوڈز اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات اور ایسی بند جکہیں جہاں ھواداری کا مناسب نظام ہو اور سماجی فاصلہ اختیار کیا جاسکاتا ہو، وہاں پر فیس ماسک کی ضرورت اب نہیں ہے۔

 

جب تک کسی نئے فیصلے کا اعلان نہیں کیا جاتا، ایسی جگہوں پر ماسک پہننا لازم ہوگا جہاں سماجی دوری اختیار کرنا مشکل ہو، جیسے کہ اسکولوں، اسپتالوں، سینما گھروں، تھیٹروں اور پبلک ٹرانسپورٹ (بشمول انٹرسٹی ٹرانسپورٹ)، بسوں، منی بسوں، شٹل، ٹرینوں، سب ویز، فیری اور ہوائی جہازوں میں۔

 

شاپنگ مالز، تھیٹرز اور/یا پبلک ٹرانسپورٹ جیسے بسوں، ٹرینوں اور ہوائی جہازوں میں داخل ہونے کے لیے ایچ۔ای۔ایس کوڈ کی ضرورت اب نہیں ہے۔

 

ہوائی جہاز سے سفر کرتے وقت جن افراد نے کورونا کی ایک یا دونوں ویکسین نہیں لگوائیں، ان کو منفی پی سی آر ٹیسٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جن افراد کو پچھلے 180 دنوں میں کورونا نہیں ہوا، انہیں بھی اس شرط سے استثنا حاصل ہے۔ صرف ان افراد سے منفی پی سی آر ٹیسٹ مانگا جائے گا جنہیں کورونا کی واضع علامات ہوں۔

تاریخ اشاعت: 3 مارچ 2022

ویب سائٹ کا یہ حصہ ترک حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعارف کرائے گئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں ہے۔ اس سیکشن میں آپ کو کورونا وبا کے دوران انتظامی تبدیلیوں کے ساتھ دیگر حقوق کے بارے میں آگاہی مل سکتی ہے۔

 

کورونا وبا کی بدلتی صورتحال کے باعث ترک حکومت نئے اقدامات متعارف کراتی رہتی ہے یا پچھلے اقدامات میں ترمیم کردیتی ہے۔ تازہ ترین معلومات کے لیے برائے مہربانی ریفیوجی رائٹس انفارمیشن پورٹل کو باقاعدگی سے دیکھیں۔

 

اگر آپ کو صحت کی ایمرجنسی کا سامنا ہے تو براہ مہربانی 112 ایمرجنسی ہاٹ لائن پر کال کریں۔

 

کورونا وائرس کے بارے میں عام معلومات کے لئے آپ وزارت صحت کی کورونا وائرس کونسلنگ ہاٹ لائن 184 پر کال کر سکتے ہیں۔

 

عربی، فارسی، انگریزی، پشتو، جرمن اور روسی زبان میں کورونا وائرس کی معلومات کے لئے آپ فارنرز کمیونیکیشن سینٹر کے نمبر 157 پر کال کرسکتے ہیں۔

 

نیچے دی گئی معلومات عمومی نوعیت کی ہیں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ احتیاطی تدابیر اور احکامات میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہوں تو آپ مذکورہ بالا نمبروں میں سے کسی ایک پر کال کر سکتے ہیں۔

 

آپ موجودہ کورونا وائرس سے متعلق اقدامات اور ضوابط کے بارے میں اضافی معلومات کے لئے ہمارے ادارے "ریفیوجی رائٹس ٹرکی” سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہم فی الحال اپنی خدمات صرف ٹیلیفون پر ہی فراہم کرسکتے ہیں۔ آپ پیر سے جمعہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک اس نمبر پر کال کرسکتے ہیں اور انگریزی، ترک، عربی، فارسی یا فرانسیسی زبانوں میں مدد حاصل کر سکتے ہیں:

+90 850 218 48 30

اگر آپ کسی دوسری زبان میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو اسی زبان میں ہمیں ای۔میل کرسکتے ہیں:

info@mhd.org.tr

ترکی میں کورونا وائرس کی تشخیص، علاج اور ادویات ہر شخص کے لیے مفت میں دستیاب ہیں۔ لہذا اگر آپ ترکی میں ہیں اور آپ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تو آپ صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

اگر آپ صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے تو وزارت صحت کی کورونا وائرس کونسلنگ ہاٹ لائن 184 یا فارنرز کمیونیکیشن سینٹر کے نمبر 157 پر کال کر سکتے ہیں۔

 

اگر آپ کے مزید سوالات یا ضروریات ہیں تو آپ ریفیوجی رائٹس ٹرکی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

کورونا کے بارے میں عمومی معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ وزارت صحت کی کورونا وائرس کونسلنگ ہاٹ لائن 184 پر کال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ معلومات کسی دوسری زبان میں درکار ہیں تو آپ فارنرز کمیونیکیشن سینٹر سے 157 پر رابطہ کر کے عربی، فارسی، انگریزی، پشتو، جرمن اور روسی زبان میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ وزارت صحت کی کورونا ویب سائٹ کو بھی رجوع کرسکتے ہیں، جہاں آپ کو اس وبا سے متعلق تازہ ترین معلومات مل جائیں گی۔

اگر آپ کسی ہنگامی طبی صورتحال میں ہیں جس کے لیے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے، تو آپ ایمرجنسی نمبر 112 ڈائل کریں اور آپریٹر کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

تقریباً 65 سال کی عمر کے افراد اور دائمی مرض میں مبتلا لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے ترجیح دی جاتی ہے۔ فی الحال 18 سال سے بڑی عمر کا کوئی بھی شخص ویکسین حاصل کر سکتا ہے۔

 

ویکسین لگوانے کے لئے آپ کو ای۔نبیز ایپلیکیشن پر لاگ ان کرنا پڑے گا۔ اگر آپ نے اس ایپلیکیشن کو پہلے استعمال نہیں کیا تو آپ 99 سے شروع ہونے والے عالمی تحفظ نمبر کو استعمال کرتے ہوئے ای۔ڈیولٹ کے ذریعے اس پر لاگ ان کرسکتے ہیں۔

 

ای۔نیبز آپ کو ایم۔ایچ۔آر۔ایس کے اس اپائنٹمنٹ سسٹم پر لے جائے گی، جو عربی زبان میں بھی دستیاب ہے:

https://www.mhrs.gov.tr

 

آپ متعلقہ ہیلتھ کیئر یونٹ میں تاریخ اور وقت منتخب کر کے سسٹم کے ذریعے ملاقات کا وقت حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو سسٹم تک رسائی حاصل کرنے میں کسی دشواری کا سامنا ہے تو آپ ALO 182 (MHRS) پر کال کرسکتے ہیں۔

آپ کو اپنا عارضی تحفظ یا بین الاقوامی تحفظ کا شناختی کارڈ نمبر ایم۔ایچ۔آر۔ایس سے ایس۔ای۔ایس کے ذریعے اپنے موبائل پر موصول ہوگا۔

اگر آپ ترکی میں رجسٹرڈ نہیں ہیں تو براہ کرم وزارت صحت کے کال سینٹر سےALO 184 پر رابطہ کریں۔

اگر آپ کو ترکی میں عارضی یا بین الاقوامی تحفظ حاصل ہے تو آپ سرکاری ہسپتالوں اور فیملی ہیلتھ یونٹس میں مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ہم آپ کے آن لائن تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں. مزید جاننے کے لیے ہماری استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی پڑھیں