شرائط و ضوابط
شرائط و ضوابط
یہ ویب سائٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور یہاں فراہم کردہ کسی بھی چیز کو وکیل کے مشورے کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان ویب صفحات کا مواد ترکی کے قانون اور عمومی معلومات پر مشتمل ہے اور کوئی مشورہ یا قانونی مدد فراہم نہیں کرتا ہے۔ اس معلومات کی فراہمی سے وکیل اور مؤکل کا رشتہ قائم نہیں ہوتا ہے۔ پناہ گزینوں کے حقوق ترکی اور پناہ گزین یکجہتی نیٹ ورک اس ویب سائٹ میں موجود کسی بھی معلومات اور دیگر مواد کے براہ راست یا بالواسطہ استعمال کے نتیجے میں ہونے والے کسی نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوگا۔ قانونی مشورہ ہر کیس کے مخصوص حالات کے مطابق ہونا چاہیے اور قوانین اکثر بدلتے رہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے ان ویب سائٹس کا مواد تازہ ترین معلومات کی عکاسی نہ کرے- لہذا آپ کو مزید کارروائی کرنے سے پہلے قانونی نمائندے سے مشورہ کرنا چاہیے۔
ہم آپ کی رازداری کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کو یہ معلوم ہو کہ ہماری ویب سائٹس ملاحظہ کرنے پر کس قسم کی معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں اور ان پر کیا کارروائی کی جاتی ہے۔
ہم صرف وہی معلومات اکٹھی کرتے ہیں جو ہمیں گوگل انلیٹکس کے ذریعے میسرہوتی ہیں- اس معلومات کا مقصد یہ جاننا ہوتا ہے کہ ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے والے ہماری سائٹ کو کیسے تلاش کرتے ہیں اور وہ کون سے صفحات سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ہم ذاتی طور پر اس معلومات سے آپ کی شناخت نہیں کر سکتے۔ آپ ذیل میں ہماری رازداری کی پالیسی اور سائٹ کی شرائط و ضوابط کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔ اگر آپ کے کوئی مزید سوالات ہیں تو آپ پناہ گزینوں کے یکجہتی نیٹ ورک یا حقوق مہاجرین ترکی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شرائط و ضوابط
۱. شرائط
www.multecihaklari.info اور www.refugeerights.info ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر کے آپ ہماری سروس کی شرائط، تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے پابند ہونے سے اتفاق کرتے۔ آپ اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کسی بھی قابل اطلاق مقامی قوانین کی پاس داری کے ذمہ دار ہیں۔ اگر آپ ان شرائط میں سے کسی سے متفق نہیں ہیں تو آپ کو اس سائٹ کو استعمال کرنے یا اس تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ان ویب سائٹس پر موجود مواد پر قابل اطلاق کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک قوانین لاگو ہیں۔
۲. يوس لائسنس
رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی کی ویب سائٹس پر مواد (معلومات یا سافٹ ویئر) کی ایک کاپی عارضی طور پر صرف ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ لائسنس کے استعمال کی منظوری ہے، عنوان کی منتقلی نہیں اور اس لائسنس کے تحت آپ مندرجہ ذیل نہیں کر سکتے ہیں:
- مواد میں ترمیم یا اس کی کاپی بنانا
- مواد کو کسی تجارتی یا عوامی نمائش (تجارتی یا غیر تجارتی) کے مقاصد کے مقصد کے لیے استعمال کرنا
- مواد سے کاپی رائٹ یا دیگر ملکیتی اشارے ہٹانا، یا:
اگر آپ ان پابندیوں میں سے کسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو یہ لائسنس خود بخود ختم ہو جائے گا اور اسے رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی کسی بھی وقت ختم کر سکتا ہے۔
۳. اعلان
رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی کی ویب سائٹس پر مواد ‘جیسا ہے’ کی بنیاد پر فراہم کیا جاتا ہے۔ رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی کوئی وارنٹی نہیں دیتے، ظاہر یا مضمر اور اس طرح تمام دیگر وارنٹیوں کو مسترد کرتے ہیں جس میں شامل ہیں: بغیر کسی حد کے واررنٹی، مضمر وارنٹی یا تجارتی شرائط، کسی خاص مقصد کے لیے فٹنس یا املاک دانش کی عدم خلاف ورزی یا حقوق کی دیگر خلاف ورزی۔
مزید رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی اپنی ویب سائٹس پر مواد کے استعمال کی درستگی امکانی نتائج یا قابل اعتبار ہونے کے بارے میں یا بصورت دیگر اس طرح کے مواد سے متعلق یا اس سائٹ سے منسلک کسی بھی سائٹ پر اس کی ضمانت یا کوئی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔
۴. حدود
کسی بھی صورت میں رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی یا اس کے فراہم کنندگان رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی پر مواد کے استعمال یا استعمال میں ناکامی سے پیدا ہونے والے کسی بھی نقصان (بشمول بغیر کسی حد کے، ڈیٹا یا منافع کے نقصان یا سروس میں رکاوٹ کی وجہ سے) کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ یہ نقصان تب بھی برداشت نہیں کیا جاۓ گا جب ویب سائٹس سے متعلق چاہے رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی یا انکے مجاز نمائندے کو اس طرح کے نقصان کے امکان کے بارے میں زبانی یا تحریری طور پر مطلع کیا گیا ہو۔
۵. مواد کی درستگی
رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی کی ویب سائٹس پر موجود مواد میں تکنیکی’ ٹائپوگرافی یا تصاویر کی غلطیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ ان کی ویب سائٹس پر موجود کوئی بھی مواد درست’ مکمل یا تازہ ترین ہے۔ رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی کسی بھی وقت بغیر اطلاع کے اپنی ویب سائٹس پر موجود مواد میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ تاہم دونوں مواد کو اپ ڈیٹ کرنے کا کوئی عہد نہیں کرسکتے ہیں۔
۶. مطلقہ قوانین
یہ شرائط و ضوابط امریکا میں نیو یارک ریاست کے قوانین، جمہوریہ ترکی کے قوانین اور یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن 2016ؕ/679 کے مطابق تشکیل دئیے گئے ہیں- اور آپ بغیر شرائط کے متعلقہ ملک، ریاست یا مقام کی عدالتوں کے خصوصی دائرہ اختیار کو تسلیم کرتے ہیں۔
رازداری کی پالیسی
ہم آپ کے اعتماد کی قدر کرتے ہیں اور آپ کی رازداری اور صارف کی معلومات کے تحفظ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ مزید یہ کہ ہم صارف کی معلومات کو نجی اور خفیہ سمجھتے ہیں۔ یہ رازداری کی پالیسی ہماری ویب سائٹس کے ذریعے جمع کی گئی صارف کی معلومات کے استعمال سے متعلق ہے۔
ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں اور ہم صارف کی معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
ٹریکنگ کی معلومات
جب آپ ہماری ویب سائٹس ملاحظہ کرتے ہیں تو ہم اس استعمال کے بارے میں عمومی معلومات اکٹھی کرتے ہیں- اس معلومات میں آپ کا ڈومین کا نام، آپ کا انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) پتہ، اس ویب صفحہ کا نام اور مقام جہاں سے آپ نے ہماری ویب سائٹس ملاحظہ کی ہے، ہماری ویب سائٹس کے اندر آپ جو دیکھتے ہیں اور ہماری ویب سائٹس کے ہر صفحے پر آپ جتنا وقت گزارتے ہیں (جس کو ٹریکنگ انفارمیش کہتے ہیں) شامل ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹس کو چلانے اور بہتر بنانے کے لئے یہ ٹریکنگ کی معلومات استعمال کرتے ہیں۔
گوگل انلیٹکس
ہماری ویب سائٹس پر آمدورفت کو جانچنے کے لئے ہم گوگل انلیٹکس استعمال کرتے ہیں۔ گوگل انلیٹکس ذاتی معلومات کو کس طرح استعمال کر سکتا ہے اس بارے میں مزید جاننے کے لیے براہ کرم اس لنک پر کلک کریں، جب آپ ہمارے پارٹنرز کی سائٹس یا ایپس استعمال کرتے ہیں تو گوگل ڈیٹا کا استعمال کیسے کرتا ہے۔
کوکیز
کوکیز ایک ویب سرور سے ویب براؤزر کو بھیجی گئی معلومات کے حصے ہیں جو ویب سرور کو ایسے صارفین کی شناخت کرنے کے قابل بناتے ہیں جو سرور کی میزبانی کردہ ویب سائٹس پر جاتے ہیں۔ ہم ویب سائٹس پر آنے والوں کی شناخت کے لیے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو مزید حسب ضرورت معلومات اور خدمات فراہم کر سکیں۔ رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی ویب سائٹس گوگل انلیٹکس کوکیز کا استعمال کرتی ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ لوگ سائٹ کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ اپنی صوابدید پر آپ اپنے ویب براؤزر کو ہماری ویب سائٹس سے کوکیز قبول نہ کرنے کے لیے ترتیب دے سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ ہماری ویب سائٹس سے کوکیز قبول نہیں کرتے ہیں تو آپ ویب سائٹس تک رسائی کھو سکتے ہیں یا ویب سائٹس کی کارکردگی میں کمی کا سامنا کرسکتے ہیں۔
یورپی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے حوالے سے حقوق
رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی یورپی اکنامک ایریا (ای ای اے) میں موجود افراد کو خدمت فراہم کرسکتے ہیں۔ ان افراد کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہم ای ای اے میں موجود افراد سے ذاتی معلومات اکٹھی کرسکتے ہیں۔ ایسی ذاتی معلومات میں صارفین کے آئی پی پتے اور کوکیز کے ذریعے فراہم کردہ معلومات شامل ہیں جو ہمیں صارف کی ہماری ویب سائٹ کے استعمال کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
تمام افراد جن کی ذاتی معلومات رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی کے پاس ہیں ان کا حق ہے:
- ۔ پوچھیں کہ رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی ان کے بارے میں کیا معلومات رکھتے ہیں اور کیوں
- اس طرح کی معلومات کی ایک کاپی یا اس طرح کی معلومات تک رسائی طلب کریں
- اس معلومات کو درست کرنے یا اسے اپ تازہ ترین رکھنے کے طریقے سے آگاہ کیا جائے اور
- اس بارے میں مطلع کیا جائے کہ رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی اپنی ڈیٹا کے تحفظ کی ذمہ داریوں کو کیسے پورا کر رہے ہیں۔
مزید یہ کہ ای ای اے میں جمع کیے گئے ڈیٹا کے حوالے سے مندرجہ ذیل حقوق حاصل ہیں:
- جمع کی گئی معلومات کی ایک کاپی کسی تیسرے فریق کو بھیجنے کے لیے کہیں
- اگر ممکن ہو اور جی ڈی پی آر کے قانون تحت ہو تو مطلوبہ ڈیٹا کو مٹانے کے لیے کہیں۔
- اگر ممکن ہو اور جی ڈی پی آر کے قانون کے تحت ضروری ہو تو ذاتی معلومات کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے کہیں
- اگر ممکن ہو اور جی ڈی پی آر کے قانون کے تحت ضروری ہو تو ذاتی معلومات کی کارروائی پر اعتراض کریں
- جہاں قابل اطلاق ہو خودکار فیصلہ سازی پر اعتراض کریں؛ اور آپ کی ذاتی معلومات کی رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹ ورک اور حقوق مہاجرین ترکی کی کارروائی کے بارے میں شکایت درج کرانے کے لیے ای ای اے میں نگران اتھارٹی سے رابطہ کریں۔
بیرون ملک منتقلی
ہماری ویب سائٹس پر فراہم کردہ خدمات کے سلسلے میں ہم آپ کی ذاتی معلومات کو ای ای اے سے باہر منتقل کر سکتے ہیں، بشمول کسی ایسی جگہ پہ جہاں یورپین کمیشن کے ذاتی معلومات کے حوالے سے متعلقہ قوانین نہیں پائے جاتے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس طرح کی منتقلی کو کنٹرول کرنے والے قابل اطلاق قانون کے تحت ہماری ذمہ داریوں کی تعمیل کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں یورپی کمیشن کی طرف سے اس مقصد کے لیے منظور شدہ قوانین پر عمل درآمد ہوگا، جیسا کہ یورپی یونین اور امریکہ کے مابین یورپی کمیشن دیسیژن: 2010/87/EC
اگر آپ ان اقدامات کی مزید تفصیلات حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ہم سے رابطہ کریں:
info@mhd.org.tr اور/یا info@refugeesolidaritynetwork.org
سوالات یا خدشات
اگر آپ کے اس پالیسی سے متعلق کوئی سوالات یا خدشات ہیں تو براہ کرم اس ای میل پر ہم سے رابطہ کریں:
info@refugeesolidaritynetwork.org یا info@mhd.org.tr