اس سائٹ کے بارے میں

اس سائٹ کے بارے میں

 

اس ویب سائٹ کو رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹورک اور ریفیوجی رائٹس ٹرکی کی مدد سے ان افراد کے لئے تیار کیا گیا ہے جو ترکی میں پناہ کے متلاشی ہیں اور اس حوالے سے درست اور تازہ ترین قانونی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر تمام معلوماتی مواد کو رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹورک اور ریفیوجی رائٹس ٹرکی نے تیار کیا ہے۔

یہ ویب سائٹ شام سے آنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے قانونی معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ ویب سائٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے بنائی گئی ہے۔ پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشی افراد جو قانونی معاملات پر مزید مشورہ اور مدد کے خواہاں ہیں وہ  ریفیوجی رائٹس ٹرکی کے ہیلپ ڈیسک برائے مہاجرین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Refugee Solidarity Network (RSN) امریکہ میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو اپنے ملکوں سے بے گھر افراد کے حقوق کی حفاظت اور ان کے تحفظ کی کوشش کرتی ہے۔ وکلاء اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹورک امریکہ سے باہر پناہ گزینوں کی مدد کرتا ہے اور ان کے حقوق کے لئے کام کرتا ہے۔ رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹورک کا خیال ہے کہ جبری نقل مکانی کی پیچیدگی کو حل کرنے کے لئے باہمی تعاون پر: 

www.refugeesolidaritynetwork.org

Refugee Rights Turkey یا RRT استانبول میں قائم ایک آزاد غیر سرکاری تنظیم ہے، جو ترکی میں پناہ گزینوں، پناہ کے متلاشیوں اور دیگر کمزور تارکین وطن کو خصوصی قانونی مشاورت اور معاونت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ریفیوجی رائٹس ٹرکی قانونی مدد بھی فراہم کرتا ہے، وکلاء، این۔جی۔اوز اور قانونی ماہرین کو تربیت دیتا ہے، اور ترکی کی قانون سازی اور بین الاقوامی اور یورپی معیارات کے مطابق مہاجرین اور تارکین وطن کو متاثر کرنے والی پالیسیوں میں بہتری کی وکالت کرتا ہے:
www.mhd.org.tr

RSN اور RRT کا تعاون

2015 سے اب تک رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹورک اور ریفیوجی رائٹس ٹرکی پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے لیے قانونی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور ایک جامع پروگرام تیار کر رہے ہیں جس سے مہاجرین پر لاگو قوانین اور ترکی میں وکلاء اور دیگر پیشہ ور افراد کی مہارت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رفیوجی سولیڈیریٹی نیٹورک اور ریفیوجی رائٹس ٹرکی ترکی میں پناہ کے متلاشیوں اور تارکین وطن کے لیے قانونی نمائندگی کو بہتر بنانے کے لئے بار ایسوسی ایشنز کی ریاستی مالی امداد اسکیم کو معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔

جہاں پناہ گزینوں کا قانونی تحفظ اور ترکی میں قانونی امداد کی خدمات کو بہتر بنانا دونوں اداروں کی توجہ کا مرکز ہے وہیں دونوں تنظیمیں دیگر قومی اداروں کی صلاحیت کی بہتری کے لیے کوششیں کرتی ہیں۔

ترکی میں پناہ کا سیاق و سباق

ترکی اس وقت پڑوسی ملک شام سے 3.6 ملین سے زائد پناہ گزینوں کی میزبانی کے ساتھ افغانستان، عراق اور ایران سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریبا 300,000 افراد کو پناہ فراہم کررہا ہے۔ ترکی سے ہوتے ہوئے یورپ جانے والے غیر قانونی نقل مکانی کے بہاؤ سے بھی ترکی کو نمٹنا پڑتا ہے۔ ترکی میں ہجرت اور پناہ کے طریقہ کار کا انتظام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائیگریشن مینجمنٹ کے ذریعہ 2014 میں نافذ ہونے والے غیرملکیوں اور بین الاقوامی تحفظ کے قانون کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

شام سے آنے والے پناہ گزینوں کو ترکی میں عارضی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، تاہم دوسرے ممالک سے آنے والے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر ایل۔ایف۔آئی۔پی کی الاقوامی تحفظ کے طریقہ کار کے تحت کاروائی کی جاتی ہے۔ اگرچہ دونوں طریقہ کار قدرے مختلف معیارات کے تحت چلائے جاتے ہیں، ترکی میں تمام سیاسی پناہ کی درخواستوں کا زمہ دار ترک ادارہ ڈی۔جی۔ایم۔ایم ہے۔ یہ ویب سائٹ ان دونوں طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

ہم آپ کے آن لائن تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں. مزید جاننے کے لیے ہماری استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی پڑھیں